10 ستمبر 2015 - 18:24
قاہرہ میں صیہونی سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا+تصاویر

صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ نے بدھ کے روز مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں صیہونی سفارتخانہ دوبارہ کھلنے کی خبر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ نے بدھ کے روز مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں صیہونی سفارتخانہ دوبارہ کھلنے کی خبر دی۔
صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ مصر میں دوبارہ سفارتخانہ کھولے جانے کی تقریب میں مصر کے وزیر خارجہ اور امریکہ کے سفیر نے بھی شرکت کی۔
اس سفاک ریاست کے وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے مصر میں ہمارے سفارتخانہ کی بازگشائی نیتن یاہو اور عبد الفتاح السیسی کے درمیان پائے جانے والے گہرے روابط کی دلیل ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر ۲۰۱۱ میں صیہونی ریاست کے ہاتھوں مارے جانے والے پانچ مصری فوجیوں کے بعد مصریوں نے قاہرہ میں صیہونی سفارتخانہ پر حملہ کر کے صیہونی سفیر کو بھگا دیا تھا اور سفارتخانہ کو تالا لگا دیا تھا جبکہ حالیہ دنوں سعودی اور اسرائیلی نواز مصری صدر نے دوبارہ صیہونی سفارتخانہ کھولے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲